the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ہریانہ کے ہتھين (پلول ضلع) کے ایک گاؤں سے ایس ایم ایس بھیج کر طلاق دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر جلال پور گاؤں میں مہا پنچایت بلائی گئی ہے۔ یہاں کے ملائی گاؤں کے شاکر کا نکاح دو سال پہلے نوح (میوات) ضلع کے گاؤں اٹیرنا میں ہوا تھا۔ اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ایک ماہ پہلے کسی بات کو لے کر تنازعہ ہو گیا تھا۔ اس کے بعد بیوی میکے چلی گئی۔ پھر شاکر نے اپنے سسر کے فون پر تین طلاق کا میسج بھیج دیا۔ اس کے بعد لڑکی کے گھر والے اپنے رشتہ داروں کو لے کر گاؤں ملائی پہنچے۔ منگل کو اس کے بارے میں مفتی حضرات سے مشورہ کیا گیا، لیکن انہوں نے ابھی تک اس



بارے میں کوئی رائے نہیں دی ہے۔ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ میسج میں تین بار لکھے لفظ سے طلاق ہوئی ہے یا نہیں۔ اس کے لئے علماء کرام سے رائے لی جا رہی ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی صدر شائستہ عنبر کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس بھیج کر طلاق کو بالکل بھی درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ لڑکی کو ایسے آدمی کے خلاف فوری طور پر تھانے میں رپورٹ درج کروانی چاہئے۔ پہلے میاں بیوی مل کر بات کرتے، بات نہیں بنتی تو بڑوں کے سامنے بات چیت کرکے الگ ہو جاتے۔ یہ تو کوئی بات نہیں ہے کہ کوئی ایس ایم ایس بھیج کر طلاق دے دے ۔ اسلام میں انسانی حقوق کو سب سے پہلے جگہ دی گئی ہے اور اس بنیاد پر ایسا طلاق غلط ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.